Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی وفد کے ہمراہ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقاتعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیمقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، مہراللہ بادینیعلماء و طلباء امت کی رہنمائی اور اسلام کے سفیر ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیکاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ٹریفک روانی بھی برقرار رکھی جائے، ماجد سلیمحکومت سیاسی انتقام اور غیر جمہوری ہتھکنڈے ترک کرے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ‘ ڈائریکٹر زراعت غلام سرور سمیت دو افراد قتلمسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتاروفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی وفد کے ہمراہ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقاتعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیمقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، مہراللہ بادینیعلماء و طلباء امت کی رہنمائی اور اسلام کے سفیر ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیکاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ٹریفک روانی بھی برقرار رکھی جائے، ماجد سلیمحکومت سیاسی انتقام اور غیر جمہوری ہتھکنڈے ترک کرے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ‘ ڈائریکٹر زراعت غلام سرور سمیت دو افراد قتلمسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتار

شیخ خلیفہ ہسپتال سے متعلق سوشل میڈیا معلومات گمراہ کن ہیں، سیکرٹری صحت بلوچستان

سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن پانیزئی نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال سریاب میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات حقائق کے برعکس اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح جیسے ہی انہیں سامان کی منتقلی سے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں، انہوں نے فوری طور پر معاملے کی مکمل تفصیل حاصل کی تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں باقاعدہ منظوری کے بعد شیخ زاید ہسپتال میں موجود کارڈیک ایکوپمنٹ کو عارضی طور پر بی آئی سی وی ڈی منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آئی سی وی ڈی کے لیے نئے اور جدید طبی آلات کی خریداری کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ان کی ڈلیوری آئندہ دو سے تین ماہ میں متوقع ہے۔ نئے آلات کی فراہمی کے بعد مذکورہ ایکوپمنٹ کو دوبارہ شیخ زاید ہسپتال میں نصب کر دیا جائے گا سیکرٹری صحت نے واضح کیا کہ کسی بھی ہسپتال سے طبی سہولیات ختم نہیں کی جا رہیں بلکہ وسائل کی بہتر اور م¶ثر تقسیم کے ذریعے مزید ہسپتالوں کو فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ان کے اپنے علاقوں میں معیاری علاج معالجے کی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا، وقت کی بچت اور صحت کی بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے مجیب الرحمٰن پانیزئی نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال ماضی میں غیر فعال رہا، تاہم موجودہ حکومت کی خصوصی توجہ کے باعث اسے مکمل طور پر فعال بنایا گیا ہے۔ اس ہسپتال میں ایمرجنسی، گائنی، سرجری سمیت چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، الٹراسا¶نڈ اور دیگر جدید تشخیصی سہولیات بھی فعال کر دی گئی ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق ویڈیوز اور معلومات کے پھیلا¶ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے عوام میں بے چینی اور غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔ انہوں نے شہریوں اور میڈیا سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر کو پھیلانے سے قبل اس کی تصدیق کو یقینی بنایا جائے اور مثبت پیش رفت کو ذمہ داری کے ساتھ اجاگر کیا جائے سیکرٹری صحت بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صوبے بھر میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *