Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
امریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیاامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیا

ایران جنگ میں امریکی اخراجات، ایرانی وزیر خارجہ نے پینٹاگون کو جھوٹا قرار دے دیا

ایران جنگ میں امریکی اخراجات، ایرانی وزیر خارجہ نے پینٹاگون کو جھوٹا قرار دے دیا
ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے پر ماہانہ تقریباً 500 ڈالر کا اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر جنگی اخراجات کے حوالے سے غلط معلومات دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون جنگ کی اصل لاگت کو کم ظاہر کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے تحت لڑی گئی، اس کی اصل لاگت امریکا کے لیے اب تک تقریباً 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم ان سرکاری دعوؤں سے چار گنا زیادہ ہے جو امریکی حکام کی جانب سے پیش کیے جا رہے ہیں۔ عباس عراقچی کے مطابق جنگ کے بالواسطہ اخراجات اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں، جن کا بوجھ براہ راست امریکی عوام پر پڑ رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید دعویٰ کیا کہ اس جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے پر ماہانہ تقریباً 500 ڈالر کا اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے، جو تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ترجیح دینے کی پالیسی کا مطلب ہمیشہ امریکا کو نقصان پہنچانا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان اس طرح کے بیانات خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ جنگی اخراجات اور عالمی سیاست پر نئی بحث بھی شروع ہو سکتی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *