Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ

مشرق وسطیٰ میں 10 ماہ سے تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز واپس بلانے کا فیصلہ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس جیرالڈ فورڈ جلد مشرق وسطیٰ سے واپس بلایا جا رہا ہے جسے مرمت اور تکنیکی معائنے کیلئے خطے سے باہر منتقل کیا جائے گا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بحری بیڑا گزشتہ تقریباً 10 ماہ سے خطے میں تعینات تھا اور اس کی واپسی کے بعد امریکا کی خطے میں عسکری موجودگی اور فوری ردعمل کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے خاص طور پر ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں۔

دوسری جانب اس پیش رفت نے ایک اور امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کے حوالے سے بھی سوالات کو جنم دیا ہے۔

ایران کی جانب سے اس پر حملے کا دعویٰ کیا گیا تھا جسے واشنگٹن نے مسترد کر دیا تاہم اس کے بعد سے اس بحری جہاز کی نقل و حرکت واضح نہیں رہی۔

غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ بحری بیڑا ابراہم لنکن خلیج اومان کے قریب موجود ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *