Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

سونا ویلفئیر فاؤنڈیشن کا اوٹی ایف اور پی پی اے ایف کے اشتراک سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تاریخی اقدامات کا اعلان

سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن (SWF)، جو ایف ایف سی کی عملدرآمدی شراکت دار تنظیم ہے، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے متنوع اقدامات کے ذریعے قومی ترقی کے فروغ میں مسلسل کردار ادا کر رہی ہے۔ اپنی جاری کاوشوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے، آج ایس ڈبلیو ایف نے 236 ملین روپے مالیت کے دو انقلابی اسکالرشپ اور صحت پروگراموں کا آغاز کیا۔

سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن (SWF) نے پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (PPAF) کے اشتراک سے مضبوط صحت، بحالی اور جامع تعلیم کے نظام(Integrated Health, Rehabilitation and Inclusive Education Initiative)
کا آغاز کیا ہے، جبکہ اورنج ٹری فاؤنڈیشن (OTF) کے تعاون سےSWF x OTF اسکالرشپ پروگرام بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے طلبہ کو کسی بھی یونیورسٹی میں کسی بھی ڈگری پروگرام کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹراینڈ سی ای او، ایف ایف سی اور چیئرمین سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن،جناب جہانگیر پراچہ، سی ای او، پی پی اے ایف، جناب نادر بارچ، سی ای او، گلوبل او ٹی ایف جناب عمر متین اللہ والا سمیت تینوں اداروں کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) سید فاروق احمد بخاری، چیف آپریٹنگ آفیسر (SWF) نے کہا: ”یہ پروگرامز اس بنیادی اصول پر مبنی ہیں کہ کوئی بھی کاروبار اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک اس کے اردگرد کی کمیونٹی کامیاب نہ ہو۔ ان اقدامات کے ذریعے 236 ملین روپے کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے ہم سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے نوجوانوں کو غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے درکار وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام تعلیمی معیار کی بہتری اور صحت و بحالی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے کمیونٹیز کو مضبوط بنائیں گے، اور بالآخر ایک زیادہ باہمت، خود کفیل اور پائیدار معاشرے کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوں گے۔”

ان اقدامات کے ذریعے سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن اور اس کے شراکت دار مؤثر سماجی سرمایہ کاری میں ایک نمایاں معیار قائم کرتے ہوئے جامع تعلیم اور مربوط صحت کے فروغ کے ذریعے ایک روشن، زیادہ منصفانہ اور خوشحال مستقبل کی جانب پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *