Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: گھر میں افسوسناک واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقپی ٹی آئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز، اچکزئی کا صاف انکارملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاریمعصوم طالبعلم کی ہلاکت پر سوالات اٹھ گئے، مولانا عبدالرحمن رفیقایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل کی سیٹ سے 6 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتارانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، کاشف حیدریانتظام و احتساب سے ادب و مزاح تک محمد جمیل بھٹی کی ہمہ جہت شخصیتتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویزپی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بندسونے کی قیمت میں مسلسل 4روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہکوئٹہ: گھر میں افسوسناک واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقپی ٹی آئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز، اچکزئی کا صاف انکارملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاریمعصوم طالبعلم کی ہلاکت پر سوالات اٹھ گئے، مولانا عبدالرحمن رفیقایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل کی سیٹ سے 6 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتارانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، کاشف حیدریانتظام و احتساب سے ادب و مزاح تک محمد جمیل بھٹی کی ہمہ جہت شخصیتتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویزپی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بندسونے کی قیمت میں مسلسل 4روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 سے 30 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں اور ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

این ای او سی کے مطابق 25 اور 26 ستمبر کو مغربی ہواؤں کا نظام مزید فعال ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی جبکہ بعض مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان کے استور، اسکردو، روندو، گھانچے اور شگر، آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی جبکہ خیبرپختونخوا کے سوات، باجوڑ، دیر، کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ای او سی کے مطابق 30 ستمبر تک پوٹھوہار، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے، ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اور ضروری وسائل تیار رکھنے جبکہ بارش اور ندی نالوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

عوام کو برساتی ندی نالوں، پہاڑی نالوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں کو عبور کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نشیبی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال اور حفاظتی ہدایات سے باخبر رہنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *