Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

پی ٹی آئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز، اچکزئی کا صاف انکار

اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے لانگ مارچ اکتوبر تک مؤخر کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم اچکزئی نے مارچ ملتوی کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے محمود خان اچکزئی سے رابطہ کرکے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ مؤخر کرنے کی تجویز سے آگاہ کیا اور اکتوبر تک مارچ ملتوی کرنے پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے لانگ مارچ مؤخر کرنے سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ 27 ستمبر کا مارچ اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔ ان کے مطابق اسی روز خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں میں تحریک کا آغاز کیا جائے گا، جو مرحلہ وار اسلام آباد کی جانب بڑھے گی۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ مؤخر کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت اور محمود خان اچکزئی کے درمیان اختلاف برقرار ہے، جبکہ انہیں مؤقف تبدیل کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب لانگ مارچ کی نئی تاریخ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بھی مشاورت جاری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *