Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

نوجوانوں کی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ پر توجہ دی جائے، شعیب نوشیروانی

کوئٹہ(خ ن )کوئٹہ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت سوشو پولیٹیکل اسٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ حافظ محمد قاسم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ کو گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت اور مختلف اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز کے ذریعے بااختیار اور حوصلہ افزائی دینی چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی ترقی میں مو¿ثر مثبت کردار ادا کر سکیں۔اجلاس میں BSDI پروجیکٹ کے فیز ٹو کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ منصوبے کے آئندہ مراحل میں بھی کام کی رفتار اور معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت منعقدہ سوشو پولیٹیکل اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر صوبائی سطح پر مو¿ثر اور عملی انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں سے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کی ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ مرتب کی جائے اور وفاقی حکومت کو بروقت آگاہ کیا جائے، تاکہ فیصلوں پر عملدرآمد کے عمل کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *