Banner

اکھنڈ بھارت نظریہ

Share

Share This Post

or copy the link


پاکستان ماشاءاللہ ایک اسلامی طاقت ھے جو شمال کے علاوہ ہر سمت سے دشمنوں میں گھرا ھوا ہے۔ہمارے بالکل قریب اور مشترکہ سرحدوں کا حامل ہمارا ازلی کمینہ اور مکار دشمن ہندوستان ہے جو رات دن پاکستان کو مختلف اور متواتر ہتھکنڈوں سے نقصان پہنچانے میں خوشی اور فخر محسوس کرتا ہے۔جب سے پاکستان قائم ہوا ہے ۔”بلی کو خواب میں چھیچھڑے دیکھنے ” کے مصداق * اسی دن سے* بنیا پاکستان کو ٹوٹنے( اللہ کریم سلامتی عطا فرمائیں۔امین۔) بلکہ ہندوستان کے زیرک لیڈر اور عوام کی نفسیات پہچاننے والے شعبدہ باز لیڈر مہاتما گاندہی نے بعینہ چھیچھڑوں کا خواب دیکھنے والی بلی بن کر پیشینگوئی کی تھی کہ پاکستان بہت جلد ٹوٹ کر پھر ہندوستان کا حصہ ہو گا۔شکر الحمدللہ 14 اگست 1947بمطابق 1366 ہجری 27 رمضان المبارک کو اسلام کے نام پر وجود میں آ نے والے ہمارے وطن کو اللہ رب العزت نے محفوظ رکھا جبکہ بنیا جب بھی موقع ملتا ہے شرارت کرتا ہے مگر منہ کی کھاتا ہے پھر کافی عرصے تک اپنے متنوع الاقسام زخموں کو چاٹتا رہتا ہے۔
ہمارے ساتھ دوسرا پڑوسی مشترکہ سرحد والا افغانستان ہے۔جو بظاہر تو اسلامی ریاست ہے مگر اپنی فطری نمک حرامی کی وجہ سے ہندوستان کا آلہ کار ہے۔
ماضی میں جب افغانستان پر روس برفانی ریچھ بن کر حملہ آ ور ہوا تو اس کے ملک سے بھگوڑے بزدل باشندوں نے نہ صرف پاکستان میں پناہ لی بلکہ روسی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید امریکی اسلحے کی سپلائی کے ساتھ پاکستانی فوج سے تربیت بھی لی۔کئی عشروں تک سر زمین پاکستان سے پناہ اورمعاش لینے کے بعد انکی نمک حرامی اور ریشہ دوانیاں عیاں ہونے پر جب انھیں اپنے ملک بھیجا گیا تو انکی ابن الوقتی ہندوستان سے محبت میں بدل گئی۔
ایران بھی ہمارا پڑوسی اور اسلامی ملک ہے مگرمذہبی تفریق کی بنا پر وہ بھی حلیف کے بجائے حریف کا کردار ادا کر کے اپنے آپ کو عیاں کر تا رہتا ہے۔
ہمارے شمال میں چین واقع ہے۔جو غیر مسلم ملک ہے مگر پاکستان کا بااعتماد حلیف ہے۔ہر مشکل گھڑی میں وہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ ماضی میں ہر مشکل چاہے وہ ہندوستانی حملوں کی صورت میں ہوتی یا قدرتی ناگہانی افت میں تو چین نے پاکستان کی بااعتمادحلیف کی طرح عملی مدد اور تعاون ہی نہیں کیا۔بلکہ ہندوستان کو اسکے مکروہ عزائم پر بقول شخصے” بندے دا پتر بن” کے مصداق خطے کا تھانے دار بننے سے باز رکھا ھے۔اسی زعم میں بھارت نے 1974 میں ایٹمی دھماکا کر کے ایٹمی طاقت بنا تو بات بات پر پاکستان کو کمزور سمجھ کر آ نکھیں دکھانے لگا تو 28
مئی 1998 میں ہندوستان کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے ہندوستان سمیت پوری دنیا کو انگشت بدندان کر دیا۔یہ دن ہندوستان کے لئے شدید شرم اور ذلت کی علامت بن گیا۔جبکہ پاکستان نے اسے “یوم تکبیر” کا نام دیا۔اس دن سے پاکستان میں ہر سال 28 مئی کو یہ دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
اس سال بھارت اپنی ذلت بھول کر زعم تھانے داری میں پہلگام میں سیاحوں کے قتل کے بہانے پاکستان کے اندر مختلف مقامات پر میزائل حملے کر کے خوش ہو رہا تھا کہ پاکستان نے جوابی کر کے اس کے کئی ائر بیسوں کو تباہ کرنے کے ساتھ اس کے فرانس سے خریدے گئے جدید اور بظاہر ناقابل تسخیر رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا تو بنیا گھبرا گیا اور امریکی صدر کی شٹ اپ کال پر سیز فائر کے لئے آ مادہ ہو گیا۔ جبکہ دروغ گوئی اور مکاری کے چیمپئن ہندوستانی وزیر اعظم اور اس کے سر پھرے حواری اب بھی تواتر سے اس جھوٹ کو دہرائے جا رہے ہیں کہ انھوں نے امریکہ کے کہنے پر سیز فائر ہر گز نہں کیا۔ہم نے تو اپریشن سندہور پاکستان کو سبق سکھانے کے لئے شروع کیا تھا جو اب بھی جاری ہے۔
ایٹمی طاقت حاصل کر کے ہندوستان نے اپنے سے کئی گنا چھوٹے ملک پاکستان کو چیونٹی سمجھ کر مسل دینے کی کئی دفعہ کوشش کی مگر ہر دفعہ منہ کی کھانا پڑی جس کے نتیجے میں ذلت و رسوائی شکست بن کر اسکا مقدر بنتی چلی آ رہی ہے۔جس کا ثبوت اس کی ماضی قریب کی ” آپریشن سندور” نامی جارحیت کا فیصلہ کن جو جواب پاکستان نےدیا اس کا نام ہے”آپریشن بیان المرصوص” جس نے بنیا بہادر کی ذلت آمیز شکست کو پوری دنیا میں روز روشن کی طرح عیاں کر دیا ہے۔
اپنے جدید ٹیکنالوجی سے لیس طیاروں کی بزدل اور سچے عسکری جذبے سے عاری پائلٹوں کی نا تجربہ کاری کی وجہ سے عالمی سطح پر جو بد نامی ہوئی ہے۔اس پر فرانس ہندوستان سے شدید ناراض ہے۔کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اسکی ساکھ کو ان طیاروں کی وجہ سے شدید دھچکا لگا ہے۔ادہر بنیا صاحب نے بھی اپنے نالائق پائلٹوں کی کمزوری کے اعتراف کے بجائے طیاروں میں تیکنیکی کمزوری کا بہانہ بنا کر انکی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر کے اپنی وعدہ خلافی اور ابن الوقتی کا عالمی سطح پر ناقابل تردید ثبوت دے دیا ہے۔کیا یہی * اکھنڈ بھارت* نظریہ ہے؟

اکھنڈ بھارت نظریہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us