Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، 2 ہزار سے زائد افراد کی پارٹی میں شمولیت سے مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی و ضلعی عہدیداران، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اس بات کا مظہر ہے کہ عوام قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی شمولیت سے پارٹی کی تنظیمی قوت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کا حل پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن متحد ہو کر پارٹی کو بلوچستان کے تمام اضلاع میں مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بنایا جائے گا اور عوامی رابطہ مہم کو مزید وسعت دی جائے گی۔انہوں نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے منشور اور قائدین کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *