Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، بابر خان

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، بابر خان
سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا جس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیایہ اجلاس ان منصوبوں کے حوالے سے منعقد ہوا جن پر ڈپٹی کمشنرز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی رپورٹس موصول ہوئی تھیں اجلاس میں صوبے کے تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ضلعی انجینئرنگ افسران نے بذریعہ زوم شرکت کی ہر ضلع کے انجینئرنگ افسر نے نامکمل منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں پیش رفت مالی مسائل اور درپیش تکنیکی رکاوٹوں سے آگاہ کیا گیاسیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے اس موقع پر کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ایک بڑا چیلنج ہے تاہم دستیاب وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لا کر اس ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور کسی بھی قسم کی تاخیر سے گریز کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ جو افسران منصوبوں کی بروقت تکمیل میں سستی یا غفلت کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی مزید برآں ایسے کنٹریکٹرز جو منصوبوں پر کام نہیں کر رہے ان کے خلاف بلیک لسٹنگ سمیت قانونی کارروائی کی جائے گی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *