Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1553/25-9-2026جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحقمستونگ روڈ حادثے میں محمد ابراہیم کرد عرف بابو جاں بحق محمد ابراہیم کرد کی فاتحہ خوانی سردار عزیر احمد لہڑی اسٹریٹ میں جاریمعیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے، ماجد سلیممسلم باغ میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلیکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1553/25-9-2026جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحقمستونگ روڈ حادثے میں محمد ابراہیم کرد عرف بابو جاں بحق محمد ابراہیم کرد کی فاتحہ خوانی سردار عزیر احمد لہڑی اسٹریٹ میں جاریمعیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے، ماجد سلیممسلم باغ میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلی

پانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسین

نوڈیرو (پورٹ:عابد بھٹو )
نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد کی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل، نائب صدر حکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بے مثالی خدمات ،
وفاقی حکومت کے ذیلی ادارے نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ روز مکمل ہوگئی ہے۔ اس پانچ سالہ دور میں کونسل کے صدر محمد احمد سلیمی ، نائب صدر اور سندھ کے ممتاز طبیب حکیم سراج الدین چانڈیو سمیت دیگر عہدیداروں کی حکماء برادری کی فلاح و بہبود، طبِ یونانی کی سربلندی اور قانون سازی کے لیے کی گئی انتھک جدوجہد کو بہترین الفاظ میں سراہا جا رہا ہے۔
حکیم سراج الدین چانڈیو نے اپنے دورِ نظامت میں ملک بھر خصوصاً سندھ کے ہزاروں اطباء کرام کے دیرینہ مسائل جیسے رجسٹریشن کی تجدید، کوالیفائیڈ حکماء کو درپیش قانونی مشکلات، طبیہ کالجز کے معیارِ تعلیم میں بہتری اور جعلی حکیموں کے خاتمے کے لیے ہر فورم پر توانا آواز بلند کی۔
انہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ صحت اور دیگر اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں کر کے حکماء برادری کے جائز مطالبات منظور کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں سے کونسل کو فعال اور متحرک بنایا گیا اور طبِ یونانی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے۔
اس حوالے سے ملک بھر کی حکماء تنظیموں اور بالخصوص سندہ کے حکماء نے حکیم سراج الدین چانڈیو کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بلا تفریق رنگ و نسل ہر حکیم کی مدد کی اور کونسل کے دروازے عام حکیم کے لیے کھولے۔ ان جیسے ایماندار اور مخلص قیادت کی طب کے شعبے کو اشد ضرورت ہے۔ حکماء برادری نے حکیم سراج الدین چانڈیو کو خراج تحسین پیش کی ہے اور آئیندہ بھی حکماء کی خدمت کی امید کی ہے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *