Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئیامریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو کا دعویٰآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جارینصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتحکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستاننقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئیامریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو کا دعویٰآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ کا عمل جارینصیر آباد کے لوک گلوکار گل میر جمالی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقاتحکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستاننقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتار

پرنٹ میڈیا پر قدغن ناقابلِ قبول، روزگار کا تحفظ اولین ترجیح ہے، سردار عمر گورگیج


پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں قابلِ اعتماد پرنٹ میڈیا جمہوری قوتوں کی آواز بلند کرتا رہا ہے اور اس کی بندش کسی صورت قابلِ قبول نہیں‘ پارٹی کی پالیسی عوام کو روزگار فراہم کرنا ہے، جبکہ بے روزگاری کا خاتمہ اس کے بنیادی منشور کا حصہ ہے، لہٰذا کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کی جائے گی جس سے لوگوں کا روزگار متاثر ہو‘اگر اس حوالے سے کوئی پالیسی زیرِ غور ہے تو وہ اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے خود بات کریں گے تاکہ پرنٹ میڈیا کو بلوچستان سمیت ملک بھر کی طرح مکمل سہولیات فراہم کی جا سکیں‘اخباری صنعت سے وابستہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور عوام دوست جماعت ہے جو ہمیشہ آزادیِ رائے اور عوامی فیصلوں کا احترام کرتی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار عمر گورگیج نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کی ممکنہ بندش نہ صرف منفی قدم ہوگا بلکہ اس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گے، جو کہ کسی بھی صورت پارٹی پالیسی کے مطابق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے میڈیا کو بند کر کے مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کی طرف جانے سے متعلق انہیں کوئی باضابطہ معلومات نہیں، تاہم وہ پرنٹ میڈیا پر قدغن کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس حوالے سے کوئی پالیسی زیرِ غور ہے تو وہ اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سے خود بات کریں گے تاکہ پرنٹ میڈیا کو بلوچستان سمیت ملک بھر کی طرح مکمل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر وفد نے سینیٹر سردار عمر گورگیج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان کے مطالبات کی حمایت کرے گی۔ وفد کا کہنا تھا کہ اگر پرنٹ میڈیا کو ختم کرنے کی پالیسی برقرار رہی تو دس ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں، جس کے سنگین سماجی اثرات مرتب ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *