Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

کھوسہ قوم ہی زیر عتاب کیوں?

 

کھوسہ قوم
تحریر خالد سرور کھوسہ
کھوسہ جس کے معنی تندرست و توانا اس تندرست و توانا قوم کی تاریخ مشہور آریہ نسل سے بھی جوڑی جاتی ہیں کھوسہ قوم کا نسب امیر حمزہ کی نسل سے بھی ہیں ،شرافت و امن کا گہوارہ سمجھنے والی قوم چوروں ،ڈاکوں کی تذلیل میں رہتی ہیں
ملک بھر میں کثیر تعداد میں آباد اور زمیندار طبقہ بھی کھوسہ کہلاتا ہے اور دیگر لوگ بھی اپنے مسائل کے حل کی خاطر کھوسہ قبیلے سے مدد مانگتے ہیں اور کھوسہ قبیلے کے معتبرین بھی دل جان سے علاقے میں امن امان کے قیام اور مختلف اقوام کے درمیان اخوت بھائی چارے کے قیام کی خاطر اپنی جیب سے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں تاکہ علاقے کی عوام میں بھائی چارے کی فضا قائم رہے کھوسہ قبیلے کے مرحوم سردار ذوالفقار خان کھوسہ سردار عبد الرزاق خان کھوسہ صحبت پور میں میر مہر اللہ خان کھوسہ میرے والد گرامی مرحوم غلام سرور کھوسہ میر نزیر احمد خان کھوسہ کی خدمات کھوسہ قوم کے لیے قابل تحسین ہیں مگر افسوس چند سالوں سے صحبت پور اور ملک کے بیشتر علاقوں میں کھوسہ قبیلے کے معتبر گھرانے ڈاکوں لٹیروں کے نشانے پر ہیں آئے روز کسی نہ کسی کھوسہ قبیلے کے گھر کی چادر چار دیواری روندتے ہوئے مسلحہ ڈاکو گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو جدید اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر گھر میں موجود زیورات نقد رقم قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہوتے ہیں اور شرافت کی مثال سمجھنے والی بڑی قوم ہوتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر پاتی گزشتہ دنوں صحبت پور میرے استاد محترم میرے عزیز غلام حسین کھوسہ کے گھر میں آدھی رات کے وقت ڈاکوں نے دھاوا بول دیا نقد رقم زیورات موبائل فونز کے علاؤہ گھریلو استعمال کے لیے موجود موٹر کار بھی لے گئے اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی دوپہر کو ڈی پی او صحبت پور نے موقع واردات کا معائینہ کیا اور جھوٹی تسلی دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ملزمان کو پولیس گرفتار کرے گی مجھے نہیں لگتا کہ کچھ ہوگا کیونکہ ہماری ہی آستینوں کے سانپوں نے کھوسہ قوم کے معمولی اختلافات کی وجہ سے بھائیوں میں دوریاں پیدا کرادی ہیں اور ہمیں نقصان پہنچایا جا رہا ہے میں کھوسہ قوم بھی موجود حالات تتر بتر سی ہیں اب بھی وقت ہے ہمارے بزرگان سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور کھوسہ قبیلے کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں تو ٹھیک ورنہ ہر کوئی اپنی باری کا انتظار کرے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *