Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان


بلوچستان کے دور افتادہ اور تعلیمی سہولیات سے محروم علاقوں میں ”کتاب گاڑی” اور ”سائنس کی سواری” کے ذریعے علم کی شمعیں روشن کرنے کا ایک منفرد اور م¶ثر اقدام جاری ہے جس کے تحت قریہ قریہ بچوں تک تعلیم کی روشنی پہنچائی جا رہی ہے ”کتاب گاڑی” اور ”سائنس کی سواری” امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی ہیں، جن کے باعث بچوں کی تعلیم سے وابستگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ منصوبہ ابتدا میں موبائل اسکولز کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جو اب چلتی پھرتی لائبریری، درس و تدریس کے مراکز اور جدید ”سائنس کی سواری” میں تبدیل ہو چکا ہے موبائل سائنس لیب بالخصوص ان علاقوں میں جہاں تعلیمی سہولیات محدود ہیں، سائنسی سوچ، تجسس اور سیکھنے کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صوبے کے 14 اضلاع میں ”کتاب گاڑی” کے منصوبے فعال ہیں جن میں ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، چمن، کوئٹہ، لسبیلہ، حب، گوادر، جعفرآباد، کچھی، کیچ، جھل مگسی اور نوشکی شامل ہیں۔ جبکہ ”سائنس کی سواری” فی الوقت ضلع جعفرآباد میں کامیابی سے کام کر رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تخلیقی اور باہمت اقدامات بلوچستان کے روشن اور تعلیم یافتہ مستقبل کی مضبوط ضمانت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت تعلیم کے فروغ اور بچوں کو جدید علوم سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ اقدام اسکولوں میں بچوں کے داخلے کی مہم کو م¶ثر انداز میں تقویت دے رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کر رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *