Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کے صاحبزادے کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کے صاحبزادے کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے
وزیراعلیٰ سندھ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز جھکرانی کے صاحبزادے زید حسین جکھرانی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

مرحوم گزشتہ چند روز سے زیرِ علاج تھے اور ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین آبائی شہر جیکب آباد میں کی جائے گی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعجاز جھکرانی کے جواں سال صاحبزادے زید جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اسی طرح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیٹے کا غم والدین کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے بھی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *