Banner

حکومت سندھ غریب عوام کو انصاف دلانے کے بجائے کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہے،آفتاب قریشی

Share

Share This Post

or copy the link

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص کے ڈویژنل صدر آفتاب احمد قریشی نے میرواہ گورچانی کی بھیل کالونی میں چھ ماہ قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تاخیر حکومت سندھ کی نااہلی اور بدترین کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق آفتاب احمد قریشی مقتول چھ سالہ آموں بھیل کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مقتول کے والد پریم بھیل اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک قتل نہیں بلکہ انتہائی سنگین اور انسانیت سوز جرم ہے-واقعے کی اطلاع بروقت پولیس کو دی گئی تھی-تاہم میرواہ گورچانی پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ ماہ گزرنے کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی تصدیق ہونا نہایت تشویشناک ہے جبکہ رپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ غریب عوام کے لیے انصاف کے دروازے بند ہو چکے ہیں اور قانون صرف بااثر افراد کے لیے رہ گیا ہے۔آفتاب قریشی نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں غفلت برتنے والے ایس ایچ او میرواہ گورچانی کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اس کی جگہ ایماندار افسر تعینات کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا-اس موقع پر سیٹھ پریم کمار بھیل اور دیگر بھی موجود تھے-

حکومت سندھ غریب عوام کو انصاف دلانے کے بجائے کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہے،آفتاب قریشی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us