Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
منشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقبلوچستان میں سرمایہ کاری کا فروغ پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، ظہور بلیدیشہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ترجیح ہے، ایس ڈی پی او اکبر علیمرحوم خوشحال خان کی دسویں برسیالحمد اسلامک یونیورسٹی میں نیب بلوچستان کا آگاہی سیمینارپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصرپاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئےمائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئیکوئٹہ: پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتویعوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغامنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقبلوچستان میں سرمایہ کاری کا فروغ پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، ظہور بلیدیشہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ترجیح ہے، ایس ڈی پی او اکبر علیمرحوم خوشحال خان کی دسویں برسیالحمد اسلامک یونیورسٹی میں نیب بلوچستان کا آگاہی سیمینارپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصرپاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئےمائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئیکوئٹہ: پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتویعوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغا

مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: حضرت مولانا عبد الواسع کا متاثرین سے اظہارِ ہمدردی


تحریر: محمد حنیف کاکڑ راحت زئی

قلعہ سیف اللہ — حالیہ طوفانی بارشوں اور شدید ژالہ باری نے ضلع قلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں متعدد خاندان شدید متاثر ہوئے۔ ایسے نازک حالات میں خادمِ عوام و محسنِ بلوچستان، سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع صاحب نے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کر کے نہ صرف زمینی حقائق کا جائزہ لیا بلکہ متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب کاکڑ، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار، اور تحصیل قلعہ سیف اللہ کے امیر مولانا محمد نعیم صاحب بھی موجود تھے۔ وفد نے کاریز موسیٰ زئی، بندات پسین زئی، بندات فتوزئی، میرزئی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے براہِ راست ملاقات کر کے ان کے نقصانات، مشکلات اور فوری ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔

دورے کے دوران حضرت مولانا عبد الواسع صاحب نے متاثرین کی حالتِ زار پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جمعیت علماء اسلام اور اس کی قیادت متاثرہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر ان کی مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کے مسائل کو بلوچستان اسمبلی کے فلور پر مؤثر انداز میں اٹھایا جائے گا، جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سامنے بھی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے فوری ریلیف اور بحالی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات فوری اور مربوط حکمت عملی کے متقاضی ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور متاثرین تک بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے۔

یہ دورہ نہ صرف متاثرہ عوام کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا بلکہ اس بات کا واضح پیغام بھی دیا کہ قیادت مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی۔ ایسے اقدامات عوامی خدمت، ذمہ دار قیادت اور عملی سیاست کی بہترین مثال ہیں، جو متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے اور انہیں دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *