Banner

خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے ایک اہم عوامی اجتماع کا اعلان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے ایک اہم عوامی اجتماع کا اعلان

یاد رہے اجتماع 19 اپریل کو مردان ریلوے گراونڈ میں منعقد ہوگا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر حیبرپختونخوا کے عوام کے لیے ایک اہم عوامی اجتماع کا اعلان کیا گیا ہے، جو 19 اپریل کو مردان ریلوے گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ یہ عظیم الشان جلسہ مقصد عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر اور متحرک بنانا ہے۔ٹیم عمران خان اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانی بھی اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں تابش توفیق نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں اور وطن کے اندر جاری عوامی آواز کی بھرپور حمایت کریں۔تابش توفیق کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ محض ایک سیاسی اجتماع نہیں بلکہ ظلم، ناانصافی اور سیاسی انتقام کے خلاف ایک مؤثر اور متحد آواز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ناحق قید کے باوجود عوام کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 19 اپریل کو خیبرپختونخوا کی سرزمین سے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جائے گا کہ پاکستانی عوام آج بھی اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس تاریخی جلسے میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے قائد کے ساتھ وفاداری کا عملی مظاہرہ کریں۔

خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے ایک اہم عوامی اجتماع کا اعلان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us