Banner

معصوم ہزارہ سبزی فروشوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، علامہ سہیل اکبر شیرازی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

گنداواہ(رپورٹ شیر احمد ساسولی نمائندہ صحافت)مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ہزارگنجی، کوئٹہ میں معصوم ہزارہ سبزی فروشوں کو نشانہ بنانے کے دلخراش دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نہایت بزدلانہ، انسانیت سوز اور قابلِ نفرت اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ محنت کش افراد کو روزی روٹی کی تلاش میں نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ ایسے واقعات نہ صرف امن و امان کو سبوتاژ کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش بھی ہیں۔
علامہ سہیل اکبر شیرازی نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں اور شہریوں، کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔

معصوم ہزارہ سبزی فروشوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، علامہ سہیل اکبر شیرازی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us