Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

لورالائی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں گے، حاجی محمد خان طور اتمانخیل

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں)میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان عرف طور اتمانخیل نے لورالائی ڈگری کالج فٹبال اسٹیڈیم گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے گراؤنڈ کی موجودہ صورتحال، سہولیات اور درپیش مسائل کا قریب سے جائزہ لیا۔
اس موقع پر میونسپل کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد طاہر خان عبیداللہ اتمانخیل، متعلقہ افسران اور دیگر معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ حکام کی جانب سے ایم پی اے کو گراؤنڈ کے مختلف امور پر جامع بریفنگ دی گئی، جس میں خاص طور پر باؤنڈری دیوار کی خستہ حالت، جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ، فوری مرمت کی ضرورت، گراؤنڈ کی سطح کی بہتری، گھاس کی عدم دستیابی، اور ریفیرنگ سمیت دیگر انتظامی مسائل پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔مزید برآں گراؤنڈ کے اندر اور اطراف میں شجرکاری کی کمی، صفائی کے مسائل، کھلاڑیوں کے لیے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی، گراؤنڈ میں موجود مسجد کی حالت اور پانی کی فراہمی جیسے اہم امور بھی زیرِ بحث آئے۔ بریفنگ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ اگر ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تو نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر ہوں گی بلکہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند ماحول بھی میسر آئے گا۔
ایم پی اے حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے موقع پر کھلاڑیوں اور سپورٹس مینوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لورالائی میں کھیلوں کے میدانوں کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ گراؤنڈ کی باؤنڈری دیوار کی فوری مرمت، گھاس کی فراہمی، صفائی کے نظام کی بہتری، شجرکاری مہم کے آغاز اور پانی کی فراہمی کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کھیلوں کے میدان نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لورالائی کے فٹبالرز اور دیگر سپورٹس مینوں نے ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے اور گراؤنڈ کو ایک معیاری اسپورٹس اسٹیڈیم میں تبدیل کیا جائے گا، جہاں نوجوان بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *