Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی: بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز، مشکوک افراد گرفتار

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں اور شہر بھر میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ، تھانہ بھارہ کہو، تھانہ کھنہ، تھانہ شمس کالونی اور تھانہ سمبل کے علاقوں کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔

سرچ آپریشنز زونل ایس پیز کی نگرانی میں کیے گئے، جن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران 901 افراد اور 323 گھرانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 74 دکانوں اور 26 ہوٹلوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔

اسی طرح 180 موٹر سائیکلوں اور 73 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ آپریشن کے دوران 26 مشکوک افراد اور 13 موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 285 گرام آئس بھی برآمد کی۔

مزید برآں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کرنے کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ تمام پیٹرولنگ یونٹس اور خصوصی اسکواڈ مسلسل گشت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس ڈولفن فورس کی کارروائیاں، 3 ماہ میں سینکڑوں ملزمان گرفتار

سینیئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *