Banner

نوجوانوں کی ترقی اور ضلعی ہم آہنگی پر خصوصی توجہ دی جائے، یاسر اقبال دشتی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت JDDC اجلاس، نوجوانوں کی ترقی اور ضلعی ہم آہنگی کے فروغ پر زور

تربت۔ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت جوائنٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (JDDC) کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کیچ میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سماجی استحکام سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسداللہ بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تابش علی بلوچ، ایڈیشنل کمشنر پولیٹکل محمد جان بلوچ ، میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز سخی، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز فہد رحیم ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کیچ غفار یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سبزل خان، ایڈمن آفیسر سلمان، ریجنل پروگرام مینیجر رائز بلوچستان (BRSP) التاز سخی اور سوشل آرگنائزر مہنور شاہ سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ریجنل پروگرام مینیجر رائز بلوچستان التاز سخی نے شرکاء کو جوائنٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (JDDC) کے ٹرمز آف ریفرنس (TORs)، ضلعی سطح پر رابطہ کاری کے نظام اور ادارہ جاتی اشتراک کے طریقہ کار سے متعلق جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ رائز بلوچستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ، تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت، ووکیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کی معاونت اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے مختلف اقدامات مرحلہ وار شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو پائیدار معاشی و سماجی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ضلعی سطح پر مربوط حکمت عملی کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور دیرپا سماجی استحکام کو یقینی بنانا ہے انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دیتے ہوئے پروگرام کے اہداف کے حصول میں بھرپور کردار ادا کریں۔

میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں اور کمیونٹی نمائندوں کی فعال شمولیت سے ترقیاتی پروگراموں کے ثمرات نچلی سطح تک مؤثر انداز میں منتقل کیے جا سکتے ہیں جس سے عوامی مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اجلاس کے اختتام پر ضلع کیچ کی ترقی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے مربوط اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

نوجوانوں کی ترقی اور ضلعی ہم آہنگی پر خصوصی توجہ دی جائے، یاسر اقبال دشتی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us