Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، نور محمد دمڑ

صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی، حاجی نور محمد خان دومڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں ترقی کا عمل تیز کیا جا سکے یہ بات انہوں نے آج ایڈیشنل سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی بھی شریک تھیں ملاقات میں ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور ان منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری اسکیمات کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد میسر آ سکیں حاجی نور محمد خان دومڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ترقیاتی عمل کو شفاف، موثر اور عوام دوست بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور زیارت و ہرنائی سمیت تمام اضلاع میں جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بنیادی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا، جو مجموعی طور پر عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *