Banner

کوئٹہ میں دہشتگردی کی دو کوششیں ناکام، 5 شہری زخمی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ: شہر میں دو مختلف مقامات پر دہشتگردی کی کوششیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیں۔

معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایف سی اور پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کی، جس پر دہشتگرد فرار ہونے لگے۔ فرار کے دوران ملزمان نے معصوم شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں اور میڈیا سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔

کوئٹہ میں دہشتگردی کی دو کوششیں ناکام، 5 شہری زخمی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us