Banner

تاجروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تاجروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
معاشی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تاجروں کے حقوق کی حفاظت اولین ترجیح ہے، تنظیم کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے، عبدالقیوم آغا، کاشف حیدری
عید ملن پارٹی میں تاجر برادری کے مسائل، تنظیمی امور، اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال، نوجوان تاجروں کو شامل کرنے اور رابطہ کاری بڑھانے پر زور
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صدر سید عبدالقیوم آغا کی جانب سے مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں تنظیم کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران تنظیمی امور، تاجر برادری کو درپیش مسائل اور موجودہ معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر بنانے، کارکنان کے ساتھ رابطوں کو بڑھانے، باقاعدہ اجلاسوں کے انعقاد اور تاجر برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں عید کی دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر کٹ پیس قسیم آغا، عزت اللہ کاظمی، سلطان خلجی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ رہنماؤں نے کہا کہ تنظیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، نوجوان تاجروں کو شامل کرنے اور تمام شعبہ جات کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے مربوط کوششیں کی جائیں گی۔ اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور آئندہ بھی اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ باہمی مشاورت کے ذریعے مؤثر فیصلے کیے جا سکیں اور تنظیم کو مزید فعال اور مستحکم بنایا جا سکے۔

تاجروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us