Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

چوہدری شوگر مل کیس؛ نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا

نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 4 فروری 2026 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ نیب کے مؤقف کے مطابق، اگر کیس انکوائری کے مرحلے پر واپس لیا جائے تو احتساب عدالت کے پاس کوئی جوڈیشل اختیار نہیں، اور جب قانون میں عدالتی منظوری کا تقاضا نہ ہو تو عدالت اسے شامل نہیں کر سکتی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس جاری کیے بغیر ازخود فیصلہ جاری کیا، جبکہ مقدمہ واپس لینے کی منظوری چیئرمین نیب نے دے دی تھی، اس لیے عدالت کو قانون کی تشریح کا اختیار نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چوہدری شوگر ملز کے خلاف انکوائری 14 نومبر 2018 کو شروع کی گئی تھی۔ اس دوران مریم نواز کو 8 اگست 2019 کو گرفتار کر کے 48 دن کے جسمانی ریمانڈ پر بھیجا گیا۔ 31 اکتوبر 2019 کو لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی، جس کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، اور درخواست واپس لینے کی بنیاد پر 22 اگست 2023 کو خارج کر دی گئی۔

بعد ازاں، نیب کے انویسٹی گیشن افسر نے کیس کو کرپشن یا کرپٹ پریکٹس کے زمرے میں نہ آنے کی رائے دی، جس پر 3 اپریل 2024 کو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سیکشن 31 بی ون کے تحت کارروائی واپس لے لی۔

کارروائی ختم ہونے کے بعد مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی، جس میں 7 کروڑ روپے کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ کیس احتساب عدالت کی منظوری کے بغیر بند نہیں ہو سکتا اور عدالت کو ایک ماہ میں اس پر فیصلہ کرنا ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *