Banner

نیب نے مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔

نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف انکوائری ختم کرنے کے چیئرمین نیب کے قانونی اختیارات میں مداخلت کی۔ چوہدری شوگر ملز کیس نجی نوعیت کا ہے اور اس میں سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تفتیش کے دوران مریم نواز کے خلاف کرپشن یا غیر قانونی عمل کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب قوانین کی دفعات، خصوصاً سیکشن 31 بی (1)، کی غلط تشریح کی۔ چیئرمین نیب کے پاس ریفرنس دائر کرنے سے پہلے کسی بھی کارروائی کو ختم کرنے کا مکمل قانونی اختیار موجود ہے، لیکن عدالت نے انکوائری ختم کرنے کو احتساب عدالت کی منظوری سے مشروط کر کے قانون کی خلاف ورزی کی۔

نیب نے وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 4 فروری 2026 کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

نیب نے مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us