Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 181 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فتح کے ساتھ سری لنکا سوپر 8 مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر گیا۔

پالیکیلے میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پتھم نسانکا کی دھواں دار سینچری کی بدولت سری لنکا نے 182 رنز کا ہدف 18 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے ناٹ آؤٹ 100 رنز کی دھواں داری باری کھیل کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 51، کوشل پریرا 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پون رتنایکے 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوائنس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 181 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش 56 اور 54 رنز بالترتیب بنا کر نمایاں رہے۔ جوش انگلس 27، گلین میکسویل 22، ٹِم ڈیوڈ 6 ، مارکس اسٹوائنس 4، کوپر کونولی 3، کیمرون گرین 3، ایڈم زمپا 1 اور زیویئر بارٹلیٹ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دوشان ہیمانتھا نے 3، دشمانتھا چمیرا نے 2 جبکہ دونِتھ ویلالگے، کمنڈو مینڈس اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *