Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک کا ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا جناب ریحان گل خٹک نے ڈسٹرکٹ جیل سوات کا تفصیلی دورہ کیا۔ جیل پہنچنے پر چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا.سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سوات جناب ایوب باچا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات جناب محب اللہ خان یوسفزئی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملاکنڈ ریجن جناب بیت اللہ مہمند نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران معزز آئی جی صاحب نے ڈسٹرکٹ جیل سوات میں مسنگ فیسلٹیز پراجیکٹ جبکہ ڈی آئی جی آفس اور رہائشی بلاک کے تعمیراتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تعمیراتی کاموں کی پیش رفت اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے XEN (C&W) کی جانب سے معزز آئی جی صاحب کو جامع اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے جیل کے مختلف شعبہ جات کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا، جن میں جیل ہسپتال، ملاقات روم، جووینائل کریکشنل اسکول، ڈی ٹاکس سینٹر، پرزن انڈسٹری، خواتین ووکیشنل سینٹر، قیدیوں کے جنرل بیرکس، کُک ہاؤس اور پی سی او ڈیسک شامل ہیں۔ بعد ازاں معزز آئی جی صاحب نے قیدیوں کے دربار کھلی کچہری سے خطاب کیا اور قیدیوں کے مسائل و شکایات کو براہ راست سنا، جبکہ متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں۔دورے کے اختتام پر معزز انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے اور انہیں آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *