غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے سفاکانہ حملے نہ رک سکے، خان یونس اور دیگر مقامات پر بمباری سے 24 گھنٹے کے دوران 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے پناہ گزینوں کی خیمہ بستی کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے حماس پر ییلو لائن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
محکمہ صحت غزہ کے مطابق شہداء کی تعداد 72 ہزار 61 ہوگئی ہے، جن میں سے 600 سے زائد فلسطینی جنگ بندی معاہدے کے بعد ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔



