مشال ملک کی ارجہ پہنچانے پر انجمن تاجران ارجہ کا پرتپاک استقبال

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مشال ملک کی ارجہ پہنچانے پر انجمن تاجران ارجہ کا پرتپاک استقبال
شہدا کا خون ہی تحریک کی اصل طاقت ہے۔مشال ملک کی مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر گفتگو
مظفر آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ارجہ میں اہلیہ یاسین ملک محترمہ مشال ملک صاحبہ کا ارجہ پہنچانے پر انجمن تاجران ارجہ کا اور سول سوسائٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ ان کے ہمراہ یاسر عارف ، راجہ بلاول ً سید تراب حیدر گردیزی بھی موجود تھے اس موقع پر صدر انجمن تاجران ارجہ راجہ افتخار سابق صدر انجمن تاجران راجہ صغیر احمد سیکرٹری جنرل انجمن تاجران ارجہ ناصر ارباب سنٸیر رہنما مسلم کانفرنس سردار اظہر اعجاز سیکرٹری مالیات عمران خورشید راجہ سہیل افسر راجہ عمر غفار مہتاب چغتاٸی خواجہ عامر تاجران اور سول سوساٸٹی کی بڑی تعداد موجود تھی اور مہمانوں کو ارجہ أمد پر خوش أمدید کیا یاسین ملک بچاؤ، تحریکِ کشمیر کو جگاؤ مہم شروع حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ محترمہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو پھانسی سے بچانے اور تحریکِ آزادی کشمیر کو زندہ رکھنے کے لیے عوامی رابطہ مہم کے تحت گراس روٹ موبلائزیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو پہلی بار پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں بیک وقت شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ایک دن کا بھی وقفہ نہیں آئے گا اور نوجوانوں، تاجروں، محلوں اور ہر طبقے کو اس میں شامل کیا جائے گا تاکہ عوامی آواز دنیا تک پہنچ سکے۔مشعال ملک نے مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیریوں کے لیے ایک تاریخی دن ہے، اور اسی دن سے “سفرِ شہداء” کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کی جائیں گی، ان کے دکھ درد بانٹے جائیں گے اور مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے کیمپوں میں مقیم خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شہداء کا خون ہی تحریک کی اصل طاقت ہے، اور یہی جذبہ آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عرصے سے بیس کیمپ اور پاکستان میں تحریک کے جذبے کی شدت بظاہر کم نظر آ رہی تھی، حالانکہ دلوں میں درد اور احساس موجود تھا۔ اسی کمی کو دور کرنے کے لیے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ تحریک میں نئی روح، نئی شدت اور نئی جستجو پیدا ہو۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ “سفرِ شہداء” کے دوران شہداء کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام، بالخصوص نوجوانوں اور کشمیری ڈائسپورا سے اپیل کی کہ وہ اس مشن میں بھرپور شرکت کریں تاکہ کشمیری قیدیوں کی رہائی، یاسین ملک کی زندگی کے تحفظ اور آزادیٔ کشمیر کے مقصد کو آگے بڑھایا جا سکے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یہ جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی اور اسے آنے والی نسلوں تک منتقل کیا جائے گا۔

مشال ملک کی ارجہ پہنچانے پر انجمن تاجران ارجہ کا پرتپاک استقبال

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us