Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارپاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گےایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیانپیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگامکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈاربارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہارچوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارپاکستان کا عالمی بینک سے 1.7 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گےایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے، قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا اہم بیانپیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگامکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈاربارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار

پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا

لاہور: پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور آج ہوگا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے مطابق اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مہنگا تیل، بجلی اور گیس کے بھاری بلوں سمیت ٹیکسوں کا بوجھ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکا ہے، جبکہ سرکاری محکموں میں کرپشن قومی معیشت کے لیے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ اور گیس کی درآمد سے جڑے مافیا کا خاتمہ معیشت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ جماعت اسلامی کی عوام کو ریلیف دلانے کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *