Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطتربیلا توسیعی پن بجلی منصوبہ؛ کھدائی کے دوران چٹان گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطتربیلا توسیعی پن بجلی منصوبہ؛ کھدائی کے دوران چٹان گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

سعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل نے سعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت سعودی اور پاکستانی نجی سرمایہ کار مشترکہ طور پر سیکڑوں ملین ڈالر مالیت کے مجوزہ فنڈ میں سرمایہ کاری کریں گے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی اور برادرانہ تعلقات کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ یہ فنڈ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط تجارتی بنیاد فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کا فطری شراکت دار ہے اور سعودی سرمایہ کار ایسی منڈیوں اور شراکت داروں کی تلاش میں ہیں جہاں وہ اعتماد کے ساتھ ترقی کرسکیں۔

شہزادہ منصور نے کہا کہ پاکستان کا جائزہ لینے کے بعد انہیں یہاں زیادہ مستحکم معیشت اور حقیقی سرمایہ کاری کے مواقع نظر آئے ہیں۔ دونوں ممالک میں مشترکہ سرمایہ کاری سے عوام کو فائدہ پہنچے گا اور دیرپا شراکت داری کو فروغ ملے گا۔

عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے کہا کہ فنڈ کا قیام پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان کے مطابق سنجیدہ سرمایہ کار پاکستان کی معیشت پر اعتماد کرتے ہوئے عملی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لینڈ بینک سے متعلق منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے غیر فعال اثاثوں کو پیداواری سرمایہ کاری میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت مجوزہ فنڈ میں سعودی اور پاکستانی نجی سرمایہ کار مساوی حصہ ڈالیں گے، جبکہ فنڈ کی 75 فیصد سرمایہ کاری پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب کے منصوبوں میں کی جائے گی۔ فنڈ کا حجم مستقبل میں مختلف شعبوں میں دستیاب مواقع کے مطابق بڑھایا جاسکے گا۔

فنڈ کے تحت زراعت، کان کنی، تعمیرات اور تیزی سے ترقی کرنے والے دیگر نجی کاروباروں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومتِ پاکستان کے لینڈ بینک پروگرام کے تحت سامنے آنے والے منصوبوں، جن میں ہوائی اڈے، موٹرویز، بندرگاہیں اور بحری شعبے کی ترقی شامل ہے، کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مجوزہ فنڈ سعودی عرب کے مختلف علاقوں، بشمول مقدس شہروں، میں بھی تجارتی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کے اداروں کو فنڈ مینجمنٹ کمپنی کی ایکویٹی میں شراکت کی دعوت بھی دی جاسکے گی۔

تقریب میں دونوں ممالک کی جوائنٹ بزنس کونسل کے اراکین نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے کونسل کے شریک چیئرمین اور فاطمہ گروپ کے چیئرمین فواد مختار نے ورچوئلی شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *