Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرار9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرار9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد انتخابی نتائج قبول کرنے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں بعض معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرسکتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ انتخابی نتائج تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں اور اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی راہ نکالیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں جماعتیں کسی سمجھوتے تک پہنچ سکتی ہیں۔

ریپبلکن امیدواروں کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا نام بیلٹ پر نہ ہونے کے باعث پارٹی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ ان کے بقول اگر وہ خود انتخاب لڑ رہے ہوتے تو نتائج مختلف ہوسکتے تھے۔ انہوں نے ناکام ہونے والے امیدواروں کی حمایت کے فیصلے کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

ٹرمپ نے انٹرویو میں ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے اپنے فیصلے کو بھی درست قرار دیتے ہوئے اسے دانش مندانہ فیصلہ قرار دیا۔

دوسری جانب انتخابی نتائج کے بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ وہ امیدواروں کی کامیابی اور ناکامی کی وجوہات کا تجزیہ کریں گے۔ انہوں نے خود کو سیاسی مبصر کے طور پر پیش کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

امریکی صدر نے ایک سرخ ٹوپی کی تصویر بھی شیئر کی جس پر ’’ویٹو‘‘ درج تھا۔ اس کے ذریعے انہوں نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے کانگریس میں قانون سازی کی صورت میں وہ صدارتی ویٹو کا اختیار استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارتی مدت کے ابتدائی دو برسوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اقدامات پر کوئی افسوس نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *