Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

صحافیوں اور وکلاء کے اعزاز میں سید جاوید حسن کرمانی کی جانب سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام

ممتاز سماجی و روحانی شخصیت سید جاوید حسن کرمانی کی جانب سے صحافیوں اور وکلاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، معززین کی شرکت
شیر گڑھ (نامہ نگار) ممتاز روحانی و سماجی شخصیت سید جاوید حسن کرمانی کی جانب سے صحافیوں اور وکلاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں جنرل سیکرٹری تحصیل بار رینالہ خورد راؤ عمران واجد ایڈووکیٹ، صدر مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ شیر گڑھ عمران زاہد کھوکھر، جنرل سیکرٹری حاجی غلام یسین کھوکھر، ممتاز قانون دان ملک ظفر اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، مینجر سید جاوید حسن کرمانی میاں عمران حسین ڈاکٹرعمرجاوید سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید جاوید حسن کرمانی نے صحافیوں اور وکلاء کی معاشرتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت اور وکالت معاشرے کے اہم ستون ہیں۔ صحافی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے جبکہ وکلاء قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی، عوامی شعور کی بیداری اور حقوق کے تحفظ کے لیے صحافیوں اور وکلاء کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی اور وکلاء معاشرتی اصلاح، عوامی رہنمائی اور حق و سچ کی آواز بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی اور قدر افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور مثبت معاشرتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کیا۔ آخر میں شرکاء نے سید جاوید حسن کرمانی کی جانب سے پرتکلف عشائیے اور عزت افزائی پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبۂ محبت و خلوص کو سراہا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *