Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

پشاور پاک ایران ثقافتی تعاون کے معاہدے میں اہم پیش رفت؛ کریئیٹو آرٹ ایسوسی ایشن تیسرا فریق بن گئی

پشاور (شاکرخان سے) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور کریئیٹو آرٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)، خیبر پختونخوا کے درمیان بین الاقوامی ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر آج بروز ہفتہ، 31 اکتوبر 2026ء کو خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینی ہال میں منعقدہ ایک انتہائی شاندار اور پروقار تقریب میں دستخط ثبت ہو گئے۔
اس معاہدے کی اہمیت محض دو اداروں کے مابین ثقافتی روابط کے قیام تک محدود نہیں بلکہ یہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان 2025ء میں طے پانے والے باہمی معاہدے برائے تعاون در شعبہ جات ثقافت، سائنس اور تعلیم، بالخصوص کلچرل اینڈ ایجوکیشن ایکسچینج پروگرام، کا باقاعدہ حصہ ہے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں کریئیٹو آرٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) اس پاک ایران معاہدے میں تیسرے فریق کی حیثیت سے شامل ہو گئی ہے اور اب دونوں ممالک کے مابین طے شدہ مشترکہ ثقافتی، علمی، ادبی، سائنسی اور تعلیمی پروگراموں کی عملی تشکیل، نفاذ (Implementation) اور سرگرمیوں کے انعقاد میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں اطراف سے فنونِ لطیفہ، علم و ادب، ثقافت اور مشترکہ تہذیبی اقدار کی ترویج و فروغ کے لیے کوششوں اور عملی سرگرمیوں کو مربوط اور جامع انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ اس میں ثقافتی تبادلوں کے ساتھ آرٹ اینڈ کلچر ایجوکیشن ایکسچینج پروگرام بھی شامل ہے، جس کے ذریعے فنکاروں، ادیبوں، طلبہ اور نوجوان تخلیق کاروں کے لیے باہمی روابط، تربیت، تعلیمی مواقع اور مشترکہ سرگرمیوں کی نئی راہیں کھلیں گی۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محترم یاسین خلیل اور پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سینٹر کے جنرل مینیجر جناب ابراہیم کمال تقریب کے مہمانان خصوصی تھے ۔ تقریب کے مشترکہ میزبان ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور ڈاکٹر حسین چاقمی اور چیئرمین کریئیٹو آرٹ ایسوسی ایشن پروفیسر سجاد علی اورکزئی تھے۔ تقریب کی نظامت تنظیم کی شعبہ ادب و تحقیق کی جنرل سیکریٹری مریم خان نے انجام دی۔
تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ کے بعد دونوں میزبانوں نے معاہدے کی تفصیلات، اغراض و مقاصد، افادیت اور مجوزہ طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے باہمی اشتراک سے اس معاہدے کو عملی سرگرمیوں اور ٹھوس نتائج میں تبدیل کریں گے۔
جناب ابراہیم کمال نے پاکستان ٹیلی وژن کی جانب سے اس ضمن میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان کے یادگار ڈراموں اور پروگراموں کو کریٹیو آرٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔۔جناب یاسین خلیل نے دو قدیم تہذیبوں کے علمی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والے اس معاہدے کو ایک اہم تاریخی اقدام قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر کریئیٹو آرٹ ایسوسی ایشن کی سینئر وائس چیئرپرسن محترمہ نوشابہ بی بی نے اظہار تشکر اور اختتامی کلمات ادا کیے۔
علمی، ادبی، ثقافتی اور فنونِ لطیفہ کے حلقوں نے اس پیش رفت کو پاکستان اور ایران کے درمیان ادارہ جاتی ثقافتی تعاون کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر حسین چاقمی اور پروفیسر سجاد علی اورکزئی کی خدمات، کاوشوں اور دوراندیشانہ سوچ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس معاہدے سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تہذیبی، علمی اور ثقافتی رشتے مزید مضبوط ہوں گے اور خیبر پختونخوا کے فنکاروں، ادیبوں، طلبہ اور نوجوان تخلیق کاروں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور تبادلے کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *