Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

نظریاتی بنیادوں پر جدوجہد فرسودہ نظام سے نجات کا ذریعہ بنے گی، مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی، صوباٸی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین ضلعی امیر مولاناعبدالناصر لورالاٸی میں مجلس عاملہ وزمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر مسلط فرسودہ نظام سے نجات کے لیے نظریاتی بنیادوں پرجدوجہد انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ ملک کی اسلامی و نظریاتی تشخص کی حفاظت اور قومی وحدت کا فروغ ہمارا ہدف ہے اس پرفتن دور میں اہم امانت کاحق ادا کرنے میں ورکروں پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک نظریاتی فکر اور سوچ کے ساتھ امت کی رہنمائی کرے موجودہ حالات میں امت کو درپیش مساٸل کی اجتماعی تقاضوں کا احساس ہم سب کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کے عمل کے بعد تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنانےکے لیے ورکرز مؤثر انداز میں آگے بڑھاٸے۔ جماعت کے منشور پر مکمل اعتماد رکھتے ہوئے ضلع کے کونے کونے میں دعوتی و تنظیمی کام کو تیز کیا جائے گا۔​انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اس ملک میں حق، صداقت اور اصولی سیاست کا علمبردار ہے۔ اقتدار اور مفادات کا حصول کبھی ہدف نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا ڈھانچہ چلانے والے بنیادی ستون آئین، قانون، پارلیمنٹ اور جمہوریت اس وقت عملی طور پر مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں۔ عملی طور پر پاکستان ایک ایسے جنگلستان میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں طاقتور کی لاٹھی اور جبر کا راج ہے۔ انصاف کی تمام راہیں مسدود ہو چکی ہیں۔ طاقت کے بل بوتے پر غیرآٸینی ایمرجنسی فیصلے ملک مکمل انارگی اور تباہی کی طرف چلا جارہا ہے گذشتہ ستر سالوں میں ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا گزشتہ چار سالوں کے دوران قومی مقتدرہ اور حکمرانوں کی پالیسیوں سے پہنچا ہے، اور اس وقت ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی نام ونشان تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے ایک جمہوری حکومت کو گرا کر مسلم لیگ کو مسلط کرکے آج مسلم لیگ پی ڈی ایم جماعتوں کی گلے کاطوق بن چکی ہے۔ آزادی مارچ اور لانگ مارچ میں مرکزی اور کلیدی کردار ادا کرنے کا صلہ نازیبا الفاظ اور تنقیدی رویے سے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ مقتدر قوتیں باونڈری سے باہر بیٹھ کر انتشار اور انتقامی سیاست کا تماشہ دیکھ رہی ہیں۔مسلم لیگ نےپی ڈی ایم جماعتوں کو ہر ایک نے صرف اپنے بیانیے اور ایجنڈے کے لیے عوام کو استعمال کیا اور پی ڈی ایم میں ذاتی مفادات کی آڑ میں جمہوری روایات کا گلا گھونٹ دیا۔​انہوں نےکہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ملک و قوم کی خاطر مخلصانہ طور پر “میثاقِ جمہوریت” اور “میثاقِ معیشت” پر متفق ہوں اور اس کا عہد کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *