Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

عوام بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشیداحمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیراحمد کاکڑ، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ شبیراحمد مدنی، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعوداحمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل اور شاہ زاہد مشوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بے حسی اور طرزِ حکمرانی نے عوام کو سنگین معاشی و معاشرتی مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ حکومتی دعوؤں اور عملی اقدامات میں تضاد ہے وزیراعلیٰ وزراء اور افسر شاہی عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام بے روزگاری ہوشربا مہنگائی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی جیسے سنگین مسائل کے باعث شدید اذیت سے دوچار ہیں۔ گندم کے بحران نے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے جسکے نتیجے میں بنیادی غذائی ضرورت غریب اور متوسط طبقے کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے اس وقت تک بے معنی ہیں جب تک گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خور عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی نہیں کی جاتی۔ عوامی مفادات کے تحفظ میں حکومتی غفلت اور انتظامی کمزوریوں کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *