Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی خواتین کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضوں اور جدید کاروباری مواقع کا اعلانبلوچستان کی عابدہ بتول نے تھائی باکسر کو شکست دے کر عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیاافغان طالبان بگڑتے تعلقات کی وجوہات تسلیم کرنےکو آمادہ نہیں،کابل کو دہشتگردی روکنےکی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، پاکستانایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار کی تصدیق’ 13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے‘، وزیراعظم نےکے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیےبائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی تلافی کردیسوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادیپاکستان افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے، نہیں چاہتے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے، مارکو روبیوسستی شہرت کے ہاتھوں انسانیت کا قتلایل پی جی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، ایسوسی ایشن کا 16 نومبر سے فروخت بند کرنے کا اعلانبلوچستان کی خواتین کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضوں اور جدید کاروباری مواقع کا اعلانبلوچستان کی عابدہ بتول نے تھائی باکسر کو شکست دے کر عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیاافغان طالبان بگڑتے تعلقات کی وجوہات تسلیم کرنےکو آمادہ نہیں،کابل کو دہشتگردی روکنےکی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، پاکستانایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار کی تصدیق’ 13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے‘، وزیراعظم نےکے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیےبائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی تلافی کردیسوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادیپاکستان افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے، نہیں چاہتے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے، مارکو روبیوسستی شہرت کے ہاتھوں انسانیت کا قتلایل پی جی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، ایسوسی ایشن کا 16 نومبر سے فروخت بند کرنے کا اعلان

ضرورت پڑی تو ایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو امریکی فوج ایران کی باقی ماندہ ایک یا دو جوہری تنصیبات کو صرف 10 منٹ میں نشانہ بنا سکتی ہے۔

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور ایران معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، تاہم امریکا اس معاملے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے ایران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران معاہدہ کرنے کے بعد اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے، اس لیے یہ دیکھنا ہوگا کہ ایران واقعی کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں۔

ایران پر دوبارہ حملوں سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پہلے ہی ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور متعدد جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا چکا ہے۔ ان کے مطابق ایک یا دو جوہری تنصیبات اب بھی کارروائی کی زد میں آنے سے باقی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *