Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدی

جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکمل

جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام زون اختر آباد، بروری حلقہ کے تنظیمی انتخابات کا ایک پروقار اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا نیاز محمد نے خصوصی شرکت کی، ان کے ہمراہ ضلعی پریس سیکرٹری مولانامحمد جیلانی اور دیگر سینئر ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس کے بعد تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔مشاورت کے بعد متفقہ طور پر زون اختر آباد، بروری کے لیے نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق حاجی محمد نور آخونذادہ کو زون کا امیر جبکہ حاجی ملا نعمت آخوند کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانانیاز محمد نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اکابرین کی امانت ہے، یہ اقتدار یا عہدوں کی جماعت نہیں بلکہ نظریہ اور تحفظ ختم نبوت اور نفاذ اسلام کی جماعت ہے۔ ہمارے اکابر نے بڑی قربانیوں سے اس جماعت کو پروان چڑھایا ہے آج ہمیں اسی اخلاص اور جذبے کی ضرورت ہے جماعت کا مقصد ملک کی سیاست میں مذہبی و نظریاتی شناخت کو برقرار رکھنا اور ہر فورم پر حق اور سچائی کی آواز کو بلند کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت کے منشور پر مکمل اعتماد رکھتے ہوئے ضلع کوٸٹہ کے کونے کونے میں دعوتی و تنظیمی کام کو تیز کیا جائے گا۔​انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اس ملک میں حق، صداقت اور اصولی سیاست کا علمبردار ہے۔ اقتدار اور مفادات کا حصول کبھی ہمارا ہدف نہیں رہا۔ اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا دینی و ملی فریضہ ہے۔ انسانیت کی خدمت، دین کی اشاعت و تبلیغ اور ملک کی اسلامی و نظریاتی تشخص کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں ہمیشہ حریت اور خودداری کا کردار ادا کیا ہے۔ جماعت کا سیاست میں حصہ لینا اکابرین و اسلاف کی شاندار روایات کا حصہ اور ان کا مقدس ورثہ ہے، جسے ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔​انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی کے منشور، آئینی، سیاسی اور دینی مقاصد کے عین مطابق تنظیم سازی، نظریاتی سیاست کا فروغ اور ملک میں مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد ایک انتہائی اہم اور ذمہ دارانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب ذمہ داران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں جماعت کو مضبوط اور فعال بنانے، نوجوانوں کو جماعت سے جوڑنے اور دعوت و تبلیغ کے کام کو گھر گھر تک پہنچانے میں صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی ہماری اولین ترجیح ہے، ان شاء اللہ کوئٹہ کے ہر زون، ہر حلقے اور ہر محلے میں جمعیت کو فعال کیا جائے گا۔ ہمارے ساتھی مفادات نہیں بلکہ نظریات کو مقدم رکھتے ہیں۔ یہ جماعت مجاہدین کی جماعت ہے اور اس سے اخلاص ہی ہماری کامیابی کا ذریعہ ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *