Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہجنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر ظہور بلیدیعوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نور محمد خان دومڑدرگزر کرنا سیکھیںلاہور میں جدید تعمیراتی منصوبہ آئیرس ٹاور توجہ کا مرکز، سید زوار شاہ کی قیادت میں پیش رفتسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی جمہوری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمخالفین کا پروپیگنڈا ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہ

قلعہ سیف اللہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائی سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کی عکاس ہے، بابر یوسفزئی

وزیر اعلی بلوچستان کے معاون برائے داخلہ و امورِ قبائل بابر یوسفزئی نے قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی صوبے میں دہشت گردی کے خلاف مثر اور حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک اہم بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی بہترین انٹیلی جنس اور اعلی عملی صلاحیتوں کے برعکس بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گرد کمانڈر کو جہنم واصل کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن “ردالفتنہ 3” کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلوچستان میں امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔معاون برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور لازوال قربانیاں صوبے میں امن اور روشن مستقبل کی بنیاد ہیں، جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ان کے نیٹ ورکس، سہولت کاروں اور معاونت کرنے والے تمام عناصر کے خلاف بلا تفریق اور مثر ترین کارروائیاں وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی فضا کو خراب کرنے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے کی ہر کوشش کا قانون کے مطابق بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ امن دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ بلوچستان کی ترقی اور استقامت دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے ہی جڑی ہے۔بابر یوسفزئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اور صوبے کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور بلوچستان میں دیرپا، پائیدار امن و استحکام کے قیام تک ہماری یہ جدوجہد اور آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *