Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
برازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیابرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیںعباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا

لورالائی (میاں محمدعامربشیر آرائیں) لورالائی پولیس کی بڑی کارروائی، سنگین مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

لورالائی: ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ ۔ ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد کی خصوصی ہدایات پر لورالائی پولیس کی جانب سے امن و امان کے قیام، اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں لورالائی طور تھانہ پولیس اسٹیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمہ FIR نمبر 13/2022، زیرِ دفعات 302، 337-AD، 147، 149 PPC میں مطلوب اشتہاری ملزمان میں گل خان والد پکار خان اور متی اللہ ولد قادر خان، سکنہ منزکئی ضلع لورالائی کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ 25 دسمبر 2022 کو درج کیا گیا تھا۔
پولیس کی اس کارروائی کو علاقے میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ و اشتہاری عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی لورالائی رینج اور ایس ایس پی لورالائی کی نگرانی میں اشتہاری ملزمان، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی قابلِ تعریف ہے۔ خصوصاً طور تھانہ کی جانب سے قومی شاہراہ اور گردونواح میں امن و امان برقرار رکھنے اور مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیوں سے عوام میں تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہوا ہے۔ ایس ایچ او محمد عارف نے کہا عوام بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں انشاءاللہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے پولیس عوام کی خادم ہیں عوام کی جان مال کے لیے دن رات کام کریں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *