Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

رات کے سفر پر پابندی ختم کی جائے، ٹائمنگ شیڈول مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، ظاہر شاہ کاکڑ

مقررہ وقت پر گاڑیاں روکنے کا سلسلہ بند کرکے مسافر ٹرانسپورٹ کو مشکلات سے نجات دلائی جائے، وزیر خان ٹائمنگ شیڈول کے باعث خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت مسافروں کو کھلے آسمان تلے رات گزارنا پڑتی ہے، اقبال سرگڑھ

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں) آل پاکستان بس یونین اور پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری وزیر خان، نائب صدر اقبال سرگڑھ، ڈپٹی سیکرٹری حبیب اللہ خان اور سیکرٹری اطلاعات عبدالمتین نے کہا ہے کہ رات کے سفر پر پابندی اور سخت ٹائمنگ شیڈول کے باعث مسافر ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ اس صورت حال سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ عام مسافروں، بالخصوص خواتین، بچوں، بزرگوں اور دور دراز علاقوں کا سفر کرنے والے افراد کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ رات کے سفر پر عائد پابندی ختم کی جائے اور ٹائمنگ شیڈول پر نظرثانی کرکے اسے ختم یا قابلِ عمل بنایا جائے، تاکہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور مسافر بلاوجہ تاخیر کے بغیر اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسافر ٹرانسپورٹ عوام کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے، لیکن رات کے سفر پر پابندی اور گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے سخت اوقات مقرر کرنے سے ٹرانسپورٹرز کے لیے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل فاصلے کی مسافر گاڑیوں کو مختلف شاہراہوں پر مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد روک دیا جاتا ہے، جس سے سفر کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے اور مسافروں کو غیر ضروری انتظار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز پہلے ہی ایندھن، گاڑیوں کی مرمت، عملے کے اخراجات اور دیگر کاروباری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں سخت ٹائمنگ شیڈول اور رات کے سفر پر پابندی ان کے لیے مزید مالی مسائل پیدا کر رہی ہے۔ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد کے مسائل کو سنجیدگی سے سمجھیں اور زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کریں۔جنرل سیکرٹری وزیر خان نے کہا کہ ٹائمنگ شیڈول کے باعث مسافر گاڑیوں کو مختلف مقامات پر روکنے سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں دونوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے کرایہ ادا کرتے ہیں، لیکن راستے میں گاڑیاں روک دیے جانے کے باعث انہیں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کے وقت اور سفری اخراجات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹائمنگ شیڈول کے حوالے سے موجودہ طریقۂ کار پر نظرثانی کی جائے، غیر ضروری رکاوٹیں ختم کی جائیں اور ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر ایسا نظام متعارف کرایا جائے جو عوامی سہولت اور ٹرانسپورٹ کے کاروباری تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مشکلات سے نکالنے کے لیے مؤثر اور حقیقت پسندانہ اقدامات ناگزیر ہیں۔نائب صدر اقبال سرگڑھ نے کہا کہ مقررہ وقت پر مسافر گاڑیوں کو روکنے کے باعث خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات مسافروں کو رات کے وقت کھلے آسمان تلے انتظار کرنا پڑتا ہے، جس سے انہیں سفری پریشانی کے ساتھ ساتھ رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو دورانِ سفر غیر ضروری انتظار سے بچانا اور ان کی سہولت کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ایسے انتظامات کیے جانے چاہییں جن کے تحت مسافر محفوظ ماحول میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں اور کسی بھی مقام پر بلاوجہ رکنے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی سیکرٹری حبیب اللہ خان اور سیکرٹری اطلاعات عبدالمتین نے بھی اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام اور بس یونینوں کے درمیان مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیے بغیر کیے جانے والے فیصلوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور اس کے منفی اثرات براہِ راست عوام پر پڑتے ہیں۔بس یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ملک بھر میں عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے مسائل حل کرنا اور مسافروں کو غیر ضروری پریشانی سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ رات کے سفر پر پابندی ختم کرنے، ٹائمنگ شیڈول پر نظرثانی کرنے اور مسافر گاڑیوں کی غیر ضروری روک تھام کا سلسلہ بند کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بس یونین عوام اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام ان کے مطالبات پر توجہ دیتے ہوئے ایسا قابلِ عمل نظام وضع کریں گے جس سے مسافروں کو محفوظ، آسان اور بروقت سفری سہولیات میسر آئیں، ٹرانسپورٹرز کے کاروبار کو تحفظ ملے اور ملک بھر میں مسافر ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر انداز میں چل سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *