Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکافغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیےملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکافغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیےملکی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانی

افغان طالبان رجیم کی پاکستان میں حملے کی کوشش، پاک فوج نے تمام ڈرونز گرا دیے

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے 8 ڈرونز پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں پاکستان کے فعال ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ دیگر 4 کوہاٹ کے قریب گرائے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی دفاعی نظام نے شناخت کرلیا اور انہیں نشانہ بنا کر گرا دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرونز کے ذریعے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ بھی تحویل میں لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر فضائی نگرانی اور دفاعی نظام مسلسل فعال ہے اور کسی بھی ممکنہ فضائی خطرے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز چوکس ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کرم سیکٹر میں افغانستان سے مبینہ دراندازی کی کوشش اور پاکستانی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔

تاہم افغان طالبان کی جانب سے ان دعوؤں پر اس رپورٹ میں کوئی الگ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *