Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
زندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبدھرنے کا مفہوم اور مقاصد، عالمی و پاکستانی آغاز، موجودہ صورتحال اور لیویز کا کرداررانا نسیم اختر بیسک سوسائٹی فاؤنڈیشن کے انٹرنیشنل چیئرپرسن مقررپی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبدھرنے کا مفہوم اور مقاصد، عالمی و پاکستانی آغاز، موجودہ صورتحال اور لیویز کا کرداررانا نسیم اختر بیسک سوسائٹی فاؤنڈیشن کے انٹرنیشنل چیئرپرسن مقررپی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امید

پی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور قانون کی عمل داری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج تک پرامن احتجاج کا طرزِ عمل نہیں اپنایا، اس لیے پارٹی کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ انہیں ایسی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا کہ وہ امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتی ہیں۔

مذاکرات کے حوالے سے عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کی قیادت اور فیصلہ سازی کے عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے یہ واضح نہیں کہ مذاکرات کے لیے پارٹی میں کس سے بات کی جائے۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر کے کردار پر بھی تنقید کی اور مذاکرات کی افادیت پر تحفظات کا اظہار کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *