Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چمن (پ ر) مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر اسلم اچکزئی نے کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین کی طویل عرصے سے بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین سروس کو بلا تاخیر بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین چمن اور گردونواح کے غریب، متوسط اور عام شہریوں کے لیے انتہائی اہم سفری سہولت ہے، جس سے روزانہ مزدور، طلبہ، مریض، سرکاری ملازمین اور دیگر شہری استفادہ کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس کی بندش کے باعث عوام کو مہنگے سفری ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جس سے پہلے ہی مہنگائی اور معاشی مشکلات کا شکار عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ چمن جیسے سرحدی علاقے کے عوام کے لیے سستی اور محفوظ سفری سہولت کی عدم دستیابی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، جس کا فوری ازالہ ضروری ہے۔ اسلم اچکزئی نے کہا کہ کوئٹہ تا چمن ریلوے روٹ عوام کے لیے تاریخی اور اہم سفری رابطہ ہے، اس لیے پسنجر ٹرین کی طویل بندش کا فوری نوٹس لیا جائے۔ حکومت اور ریلوے حکام عوامی نمائندوں اور شہریوں کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ٹرین سروس کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان عوام کے بنیادی حقوق اور سہولیات کے حصول کے لیے آئینی، جمہوری اور پُرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ اگر ٹرین سروس کی بحالی کے مطالبے پر فوری پیش رفت نہ ہوئی تو عوامی مفاد میں پُرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین سروس فوری بحال کرکے چمن کے عوام کو سستی، محفوظ اور باعزت سفری سہولت فراہم کی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *