Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سے

14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

14 سالہ اسد عاطف نے انڈر-14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

کراچی: پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان پیڈل اسٹار اسد عاطف نے شاندار کھیل اور بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر-14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ صرف 14 سال کی عمر میں قومی سطح پر یہ اہم اعزاز حاصل کرنا اسد عاطف کے کھیل کے سفر میں ایک نمایاں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔اسد عاطف نے کم عمری ہی میں پیڈل کے میدان میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ شروع کردیا ہے۔ وہ نہ صرف جونیئر مقابلوں میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں بلکہ مینز کیٹیگری میں بھی سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے خلاف اپنی صلاحیتیں منوا چکے ہیں۔اسد عاطف کی حالیہ کامیابیوں میں قطر میں منعقد ہونے والے کیڈٹ پیڈل ایونٹ میں شرکت بھی شامل ہے، جہاں انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے MVP (Most Valuable Player) کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح سینئر کھلاڑیوں کے خلاف ان کی کارکردگی بھی قابلِ ذکر رہی، جبکہ لاہور پیڈل اِن میں مینز کیٹیگری کے مقابلوں میں رنر اپ فائنل تک پہنچ کر انہوں نے اپنی کھیل کی استعداد اور مسابقتی صلاحیت کا بھرپور ثبوت دیا۔کھیل سے وابستہ حلقوں کے مطابق اسد عاطف کا مسلسل جونیئر اور سینئر سطح کے مقابلوں میں شرکت کرنا انہیں مستقبل کے بڑے مقابلوں کے لیے قیمتی تجربہ فراہم کر رہا ہے۔ ان کی موجودہ کارکردگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان میں پیڈل کے کھیل میں نوجوان ٹیلنٹ تیزی سے سامنے آ رہا ہے۔اسد عاطف کا عزم ہے کہ وہ محنت، مستقل مزاجی اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنے کھیل کو مزید بہتر بنائیں گے اور مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے۔اسد عاطف اور ان کے اہلِ خانہ نے ان کے کھیل کے سفر میں تعاون اور حوصلہ افزائی کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا، بالخصوص مسٹر عباس، انور، محمد احمد اور دیگر معاونین کا، جن کی مسلسل حمایت نے نوجوان کھلاڑی کے حوصلے کو بڑھایا ہے۔اسد عاطف کی یہ کامیابی ان کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کے لیے اعزازات حاصل کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *