Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیش

گنداخہ (نورحسن جمالی) ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گنداخہ، باغ ہیڈ اور باغٹیل پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، روپوش ملزمان اور اسلحہ و مسروقہ سامان رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی محمد علی جمالی کے مطابق 7 ستمبر 2026 کو پولیس اسٹیشن گنداخہ کے ایس ایچ او حاجی خان لاشاری کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم معشوق علی ولد عبداللہ، قوم آدمانی مگسی، ساکن سیف آباد جھل مگسی کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے ٹیوب ویل مشین برآمد کرلی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 10 ستمبر 2026 کو دوران چیکنگ جانن جمالی پل نزد سم شاخ پر پولیس پارٹی نے دو مشتبہ افراد نوید علی ولد گل حسن اور میرگل ولد علی گل جاگیرانی، ساکنان قبو سعید خان سندھ کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے گھیراؤ کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نوید علی کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل بمعہ میگزین اور چار زندہ گولیاں برآمد کی گئیں۔

ڈی ایس پی کے مطابق 15 ستمبر 2026 کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عجب گل ولد داد محمد کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مبینہ طور پر چھینی گئی 10 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی۔

اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران روپوش ملزم دلبر ولد کرم خان برڑہ، ساکن بردی واہ قبو سعید خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی سرکل گنداخہ نے مزید بتایا کہ پولیس اسٹیشن باغ ہیڈ کے ایس ایچ او ظہیر عباس جمالی کی نگرانی میں 7 ستمبر 2026 کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم معشوق علی ولد عبداللہ مگسی، ساکن جھل مگسی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے مبینہ طور پر مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن باغٹیل کے ایس ایچ او عابد حسین جمالی نے 20 اگست 2026 کو کارروائی کرتے ہوئے ملزمان وحید علی اور جاوید علی ولد محمد ہاشم کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے بجلی کا موٹر اور ریڑھی برآمد کی گئی۔ ایک دوسری کارروائی میں ملزم مور ولد مہر لانگاہ، ساکن نوشکی جدید کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی نے کہا کہ علاقے میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کررہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *