Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہکوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہ

کوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہ

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرصدارت سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور شہر میں صفائی کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کچرے کی صفائی و منتقلی، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن، ڈرینج کی صفائی اور شہریوں کی شکایات کے ازالے سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن بشیر احمد بڑچ، سی ای او صفا کوئٹہ دل نواز شاہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ظہور احمد اور میٹروپولیٹن کارپوریشن و صفا کوئٹہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

صفا کوئٹہ حکام نے کمشنر کو شہر میں جاری صفائی کے اقدامات، کچرے کو ٹھکانے لگانے اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق صفا کوئٹہ روزانہ تقریباً 14 ٹن کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگا رہا ہے جبکہ شہر میں روزانہ تقریباً 16 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے۔ کچرے کی منتقلی کے لیے مشرقی بائی پاس اور کچلاک میں دو ڈمپنگ سائٹس قائم ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صفا کوئٹہ کی جانب سے شہر کے تمام 58 وارڈز میں صفائی، سویپنگ، کچرے کی منتقلی اور ڈرینج کی صفائی کا کام جاری ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران 7 لاکھ 35 ہزار ٹن سے زائد کچرا اٹھا کر ڈمپنگ یارڈز منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ شہر میں موجود 123 پرانے ڈمپنگ پوائنٹس کو بھی صاف کرکے ختم کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق صفا کوئٹہ نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 1829 مقامی افراد کو ملازمت فراہم کی ہے۔ شہریوں، خصوصاً طلبہ میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں 100 سے زائد آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جا چکے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کی 28 اسکیموں میں ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ صفائی کے مؤثر انتظام کے لیے کوئٹہ کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک صفائی کا عمل جاری رہتا ہے۔

شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم بھی فعال ہے۔ حکام کے مطابق ستمبر کے دوران موصول ہونے والی 91 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کمشنر نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی کے لیے ایک ماہ پر محیط خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، تاکہ شہری کمپلینٹ نمبر اور شکایات درج کرانے کے طریقہ کار سے زیادہ سے زیادہ آگاہ ہوسکیں۔

انہوں نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے بلنگ نظام کو ڈیجیٹل بنانے اور صفا کوئٹہ کے بزنس ماڈل کو بھی مرحلہ وار ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے صفائی کے نظام میں شفافیت اور مؤثریت لانے کے ساتھ شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی کے کام کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *