Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایفسیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایف

سیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتار


سیوی(نامہ نگار) ریلوے پولیس سیوی نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دورانِ چیکنگ ایک خاتون کے بیگ سے 8 کلو آئس برآمد کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی ریلوے پولیس جاوید خان کے احکامات اور ڈی ایس پی انعام گل کی ہدایات پر ایس ایچ او ریلوے پولیس سیوی عبدالمجید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کی کارروائی کے دوران مشکوک خاتون کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی۔ ریلوے پولیس نے منشیات قبضے میں لے کر خاتون کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا کارروائی میں ہیڈ کانسٹیبل عابد حسین ٬ کانسٹیبل محمد زبیر سمیت دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا ریلوے پولیس حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ایس ایچ او ریلوے پولیس عبدالمجید نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس فوری طور پر متحرک ہوئی اور ریلوے اسٹیشن پر چیکنگ کا عمل سخت کیا گیا دورانِ چیکنگ خاتون کے بیگ سے 8 کلو آئس برآمد ہوئی، جس کے بعد اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے خاتون کا تعلق خانیوال سے بتایا گیا انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ وہ کوئٹہ سے سیوی تک وین کے ذریعے پہنچی تھی اور بعد ازاں ٹرین کے ذریعے منشیات دوسرے صوبے منتقل کرنے کا مبینہ ارادہ رکھتی تھی اسٹیشن پر پہنچتے ہی ریلوے پولیس نے خاتون کے بیگ کی تلاشی لی جس سے آئس برآد ہوا پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے تاکہ منشیات کی سپلائی میں ملوث دیگر عناصر تک بھی پہنچا جاسکے ایس ایچ او عبدالمجید نے کہا کہ ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے اسٹیشنز پر منشیات اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور منشیات کی اسمگلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے چیکنگ کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا جبکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ریلوے پولیس کی اس کارروائی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *